Mustafai Dashboard

مصطفائی قلم کار


bismillah

Muhammad Islam Nishter writer


محمد اسلام نشتر

(کنو ینئر)

داکٹر شریف


محمد اسلم الوری

(کنو ینئر)

sample-image


TBC

(پریس سیکرٹری)

حکیم TBC


TBC

(کنوینئر)

sample-image


TBC

(کنوینئر)

انسان واحد مخلوق ہے جو اپنے احساسات ،جذبات ،مشاہدات اور تجربات کااظہارزبان کے ذریعے بول کرکرتا ہے(یعنی حیوانِ ناطق ہے)مگر بعض اوقات انسا ن کی زبان سے نکلنے والے جملے بڑے اہم اور تاریخی،آفاقی اور دائمی حقیقتوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان کا محفوظ کیا جاناانسا نیت کی فلاح،بقا اور ترقی کے لیے اشد ضروری ہوتا ہے ۔جب کوئی انسان اپنے منفرد احسات و جذبات کومناسب بلکہ خوبصورت الفاظ کا لباس پہنا کر نوک ِقلم سے کاغذ پر منتقل کررہا ہوتا ہے تو وہ ادب(نظم ،غزل،افسانہ،ڈرامہ،ناول،قصیدہ،مرثیہ)تخلیق کر رہا ہوتا ہے۔جب وہ فطرت ،مظاہر ِفطرت،نظامِ فطرت اور ان کے باہمی ربط وضبط پر نہایت باریک بینی سے تحقیق و تجسّس کے بعد اپنے تجربات اور مشاہدات سپردِ قلم کررہا ہوتا ہے تو وہ طبعی یا سائنسی اور معاشرتی علوم کے فارمولے مرتب کررہا ہوتا ہے۔

مند رجہ بالاہر دو صورتوں میں وہ ایک قلم کار ہے اور اپنے قلم کے توسط سے زمینی اور زیرِ زمینی،خلائی و ماورائی،انفرادی و اجتماعی،معاشی ومعاشرتی زندگی کی ابتدا ،ارتقا،ترقی اور انتہا گویا کہ ہر پہلو اور ہر عہد کی اجلی یا مدھم تصویر ہمارے سامنے رکھ رہا ہوتا ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ ہر عہد کی تحریں اس عہد کی تصویریں ہوتی ہیں۔یوں قلم کار اپنے عہد کی یاداشتوں کا بینک ہوتا ہے۔قلم کار کے حافظے کے اندر ماضی ،حال اورمستقبل کے حوالے سے معلومات کا بے پایاں خزانہ ہوتا ہے جس کی بنیاد پر لمحۂ موجود کو خوب تر اور مستقبل کو خوبصورت ترین بنانے کے امکانات اور صلاحیتیں موجود ہوتیں ہیں۔لہٰذا قلم کار کسی بھی معاشرے کو سُدھارنے بلکہ اسے اوجِ ثریا تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

قلم کاروں کے قلم اگر فراست ِمصطفیﷺ سے لبریز ہوں گے تو پڑھنے والوں کے قلوب خود بخود محبتِ مصطفیﷺسے سر شار ہوتے جائیں گے اور ذہن مصطفائی معاشرے کے لیے ہموار ہوتے جائیں گے۔