Mustafai Dashboard

مصطفائی کسان کونسل


bismillah

روئے زمین پر جتنے بھی ذائقے ہیں (کھٹے، میٹھے، نمکین، کسیلے، امامی)جتنے رنگ ہیں (سفید، سیاہ، نیلے، پیلے، بنفشی، گلابی، زرد، نارنجی) جتنی خوشبوئیں ہیں(گلاب، چنبیلی، حناء، ریحان، خس، صندل وغیرہ)جتنی ہریالی اور جتنی نعمتیں ہیں یہ ایک ہی شخص کے پسینے کا حاصل ہیں جسے ہر معاشرہ کسان کے طور پر پہچانتا ہے۔ یہ ایک ایسا فرض شناس انسان ہے جسے اپنے فرض کی ادائیگی سے گھپ اندھیرے روک سکتے ہیں اور نہ ہی کڑی دھوپ رکاوٹ بن سکتی ہے، نہ جما دینے والے جاڑے اس کے عزم کو لرزا سکتےہیں اور نہ ہی طوفان بادوباراں اس کی ہمت توڑ سکتا ہے۔ یہ پیہم جواں اور ہر دم رواں خلق خدا (انسان، حیوان، چرند، پرند، کیڑے، مکوڑے) کی رزق رسانی میں مگن ہے۔ اس کا سورج اذانِ فجر سے پہلے طلوع ہوتا ہے اور آذان عشاء کے بعد غروب ہوتا ہے۔ روئے زمین پر یہ واحد مخلوق ہے جسے عید کے دن چھٹی ملتی ہے نہ عاشورہ کے دن۔ اس کی زندگی کی ہر گھڑی کام، کام اور صرف کام کا عملی نمونہ ہے۔ یہ ایسا متوکل ہے کہ ہزاروں روپے اپنے ہاتھ سے (بیج اور کھاد کی صورت میں) مٹی میں ملا دیتا ہے اور پھر اپنے رب سے سرگوشی میں کہتا ہے "اگر تو چاہے تو ان ہزاروں کو لاکھوں میں بدل دے ورنہ میں نے تو اپنے ہاتھ سے مٹی میں ملا دئیے ہیں"۔ یہ واحد پیشہ ہے جس کی زندگی کا ہر لمحہ دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وقف ہے لیکن اس کی اپنی زندگی۔۔۔